لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس کی گاڑی پرحملہ

بدھ 7 دسمبر 2016 11:31

میکسیکو سٹی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2016ء) لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس کی گاڑی پرحملہ کردیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں 14 حملہ آور مارے گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکن ریاست ویراکرز میں مسلح افراد نے گشت پر مامور پولیس وین پر اچانک حملہ کردیا جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی اور مقابلے کے نتیجے میں 14 حملہ آور مارے گئے جب کہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں ا?پریشن کیا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق ممکنہ طور پر منشیات کیبڑے گروہ سے ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں

متعلقہ عنوان :