ایران کیلئے جاسوسی کا الزام، سعودی عرب میں15افراد کو سزائے موت کا حکم

بدھ 7 دسمبر 2016 11:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2016ء)سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایران کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں 15 افراد کو سزائے موت کا حکم دیدیا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایران کیلئے جاسوسی کرنے پر 15 افراد کو قصوروار قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

دیگر 15 افراد کو چھ ماہ سے 25 سال تک جیل کی سزائیں گئی ہیں جبکہ دو افراد کو عدم ثبوتوں کی بنا پر بری کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سزا پانے والے ان 30 افراد کا تعلق شیعہ کمیونٹی سے ہے۔ ان میں ایک ایرانی جبکہ ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے، ان افراد کو 2013 میں ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ موت اور عمر قید کی سزا پانے والے ان افراد کا معاملہ اب توثیق کیلئے سعودی عرب کے فرنامروا شاہ سلمان کے پاس بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :