ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزارکی سطح سے گھٹ کر48ہزارروپے کی سطح پر آگئی

منگل 6 دسمبر 2016 11:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2016ء)ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزارکی سطح سے گھٹ کر48ہزارروپے کی سطح پر آگئی۔ پیر کے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں13ڈالرکی ریکارڈکمی سے فی اونس سونے کی قیمت1165ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں300روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی49ہزار250روپے سے کم ہوکر48ہزار950پرآگئی اسی طرح300روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت41ہزار957روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت بھی740روپے پرمستحکم رہی ۔

متعلقہ عنوان :