کمبوڈیا کی عدالت نے اپوزیشن راہنما سیانگ چیت کو بدعنوانی اور رشوت کے الزام میں 5 سال سزائے قید سنا دی گئی

منگل 6 دسمبر 2016 11:35

نوم پنھ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2016ء) کمبوڈیا کی عدالت نے اپوزیشن راہنما کو بدعنوانی اور رشوت کے الزام میں پانچ سال سزائے قید سنا دی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپوزیشن رینسائی پارٹی کے سربراہ سیانگ چیت نوم پنھ کی میونسپل عدالت میں اپنے کیس کا فیصلہ سننے کے لئے پیش ہوئے جہاں عدالت نے انہیں پانچ سال سزائے قید سنائی۔ سیانگ چیت پر کمبوڈیا کی اہم اپوزیشن جماعت نیشنل ریسککیو پارٹی کے نائب راہنما لیم سوکھا کی مبینہ اہلیہ اور فوم چنداواتی کی ماں کو انتخابات کے دوران پانچ سو ڈالر رشوت دینے کا الزام تھا اعتراف جرم پر انہیں سزا سنائی گئی ۔