صدر،وزیر اعظم سے آرمی چیف کی الگ الگ ملاقات ،آپریشن ضرب عضب اور سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال

نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد اور آپریشن ضرب عضب مقاصد کے اصول تک جاری رہے گا،سیاسی و عسکری قیادت

منگل 6 دسمبر 2016 11:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الگ الگ ملاقات کی ہے جس میں قومی سلامتی ، سرحدی سلامتی اور افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کے روز آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی ، صدر ممنون حسین نے قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ملک کا دفاع اور مضبوط ہو گا ،دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ ملک میں قیام امن کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآ مد اور آپریشن ضرب عضب کو مقاصد کے اصول تک جاری رکھا جائے ۔

بعد ازاں وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ، وزیر اعظم نے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی قومی سلامتی کے پیشہ وارانہ طور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور دہشتگردی کے روک تھام اور آپریشن ضرب عضب کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا فوج کے پیشہ وارانہ امور ، سرحدی سلامتی اور کنٹرول لائن کے معاملے پر تفصیل سے بات چیت ہوئی آرمی چیف نے وزیر اعظم کو بلوچستان کی سکیورٹی اور کنٹرول لائن کے مسائل سے آگاہ کیا اور ملک کی سلامتی کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کہا کہ دفاع وطن کیلئے پاک افواج عوامی توقعات پر پورا اترے گی ۔

متعلقہ عنوان :