لاہور اور پنجاب کے لوگوں نے ہماری بات سن کر تنظیم سازی کا عمل شروع کیا ہے ، مصطفی کمال

پیر 5 دسمبر 2016 10:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2016ء ) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ لاہور اور پنجاب کے لوگوں نے ہماری بات سن کر تنظیم سازی کا عمل شروع کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے باڈی کی دعوت پر اپنے دورہ پریس کلب پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب کے لوگوں میں محبت بانٹنے کے لیے آتے ہیں باہمی نفرتوں کو ختم کرکے تعلقات کو جوڑنے کے لئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات ہمیشہ رہتے ہیں لیکن اختلافات کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے لاہور پریس کلب کی باڈی کا انہیں کلب آنے کی دعوت دینے اور پزیرائی دینے پر شکریہ ادا کیا۔