جنوبی وزیرستان، قبائلیوں نے اپریشن راہ نجات کے دوران تباہ شدہ مکانات کاسروے کرانے کا مطالبہ کردیا

پیر 5 دسمبر 2016 10:17

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2016ء )جنوبی وزیرستان کانی گرم کے قبائلیوں نے اپریشن راہ نجات کے دوران تباہ شدہ مکانات کاسروے کرانے کا مطالبہ کردیا ۔کانی گرم کے اسمان منزہ ،غریباک،چلغوزی ،سکندرہ اور سلے روغہ کے علاقے سروے سے محروم ہیں۔جی او سی وانا میجر جنرل خالد جاوید اور جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالسلام خٹک سروے ٹیم بھیجنے کے لئے اقدامات کریں۔

ان خیالات کا اظہار کانی گرم کے سرکردہ قبائلی راہنما ملک عرفان الدین برکی نے اسمان منزہ،غریباک ،چلغوزی ،سکندرہ اور سلے روغہ کے لوگوں کے ساتھ منعقدہ جرگہ کے بعد میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہناتھا کہ اسمان منزہ ،غریباک ،چلغوزی ،سکندرہ اور سلے روغہ کے علاقے کے عوام کئی ماہ قبل اپنے اپنے علاقوں کو واپس جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

مگر ابھی تک ان علاقوں کے عوام کے اپریشن کے دوران تباہ شدہ مکانات کا سروے نہیں ہو ا ہے۔

جس کی وجہ سے ان علاقوں کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ان کا کہناتھا کہ این جی اوز کے اہکار بھی ان علاقوں کو رخ نہیں کرتے ہیں۔اور شلٹر دینے والے این جی اوز کے اہلکار ادھر ادھر بھاگتے ہیں ۔اور کانی گرم کے ایریا کو نظر انداز کئے ہوئے ہیں۔انھوں نے جی او سی وانا نائن ڈیو میجر جنرل خالد جاوید اور جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالسلام خٹک سے مطالبہ کیا کہ وہ مزکورہ علاقوں کے تباہ شدہ مکانات کاسروے کرانے کے لئے جلد از جلد سروے ٹیم بھیج دیں۔اور شلٹر فراہم کرنے والے این جی اوز کے اہلکاروں کو بھی ہدایت کریں کہ وہ مزکورہ علاقوں کا ہنگامی بنیاد پر دورہ کرکے ان علاقوں کے غریب عوام کو شلٹر فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :