متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے علی رضا عابدی کو تنظیمی پالیسیوں سے انحراف پر پارٹی سے نکال دیا

پیر 5 دسمبر 2016 10:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2016ء )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو تنظیمی پالیسیوں سے انحراف پر پارٹی سے نکال دیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ایم اکیو ایم کے مطابق رابطہ کمیٹی نے علی رضا عابدی کی جانب سے 23اگست کو اختیار کی گئی پالیسی کی پیروی نہ کرنے پر ان کی بنیادی رکنیت خارج کر کے انہیں پارٹی سے نکال دیا ہے۔ علی رضا عابدی کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق، 23اگست 2016 کو اختیار کی گئی واضح تنظیمی اور سیاسی پالیسیوں سے متعلق علی رضا عابدی کو متعدد بار متنبہہ کیا گیا لیکن انہوں نے عمل درآمد نہیں کیا۔