حلب میں جاری خون ریزی کا واحد حل مذاکرات ہیں، یورپی یونین

پیر 5 دسمبر 2016 10:15

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2016ء)یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے کہا ہے کہ حلب میں جاری جنگ کا خاتمہ عسکری کارروائیوں سے نہیں بلکہ صرف اور صرف بات چیت سے ممکن ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روم میں اپنے ایک خطاب میں موگیرینی کا کہنا تھا کہ جنگ جیتی جا سکتی ہے مگر اس میں امن شکست کھا جاتا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام اسٹیفن ڈے میستورا نے بھی مشرقی حلب پر قبضے کے لیے شدید حکومتی کارروائیوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :