فٹبال لیکس: ’رونالڈو نے لاکھوں ڈالر ٹیکس بچایا

رونالڈو اور مانچسٹر یونائٹڈ کے مینیجر مورینیو پر الزام ہے انھوں نے بھاری رقوم برٹش ورجن آئی لینڈ منتقل کی ہیں، دستاویزات میں انکشاف رونالڈو نے 2014 کے اواخر میں چھ کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی رقم برٹش ورجن آئی لینڈ منتقل کی، دستاویز میں دعویٰ

اتوار 4 دسمبر 2016 01:01

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء )افشا ہونے والی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ فٹبال سپرسٹار کر سٹینانو رونالڈو اور ہوزے مورینیو نے رقم ملک سے باہر منتقل کر کروڑوں ڈالر کی کمائی پر انکم ٹیکس بچایا ہے۔ریال میڈرڈ کے کھلاڑی رونالڈو اور مانچسٹر یونائٹڈ کے مینیجر مورینیو پر الزام ہے انھوں نے بھاری رقوم برٹش ورجن آئی لینڈ منتقل کی ہیں۔

یہ انکشاف افشا ہونے والے دو ٹیرا بائٹ سے زائد ڈیٹا کے سامنے آنے کے بعد ہوا ہے، جس میں اصل معاہدوں کی نقول بھی شامل ہیں۔رونالڈو اور مورینیو دونوں نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔ان دونوں کی نمائندگی فٹبال کی ایجنسی گیسٹی فوٹے کرتی ہے۔ اس نے ایک بیان میں کہا: 'کرستیانو رونالڈو اور ہوزے مورینیو برطانوی اور ہسپانوی ٹیکس حکام کی جانب سے عائد تمام ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کرسٹینا رونالڈو اور ہوزے مورینیو کے خلاف ٹیکس بچانے سے متعلق کسی قسم کی الزام تراشی قانونی حکام کو رپورٹ کی جائے گی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘یہ الزامات صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم کی جانب سے شائع کیے گئے ہیں اور ان میں ایک کروڑ 80 لاکھ دستاویزات شامل ہیں۔ ان میں بہت سے دوسرے کھلاڑیوں کے نام بھی درج ہیں۔کنسورشیم کا کہنا ہے کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں 'فٹبال لیکس' کے نام مزید مضامین شائع کرے گا۔

یہ انکشافات پاناما لیکس کے آٹھ ماہ بعد منظرعام پر آئے ہیں، جن میں بتایا گیا تھا کہ دنیا کے کئی ملکوں کے سیاست دان اور دوسرے طاقتور افراد کس طرح بیرونِ ملک دولت چھپا کر ٹیکس دینے سے بچ جاتے ہیں۔ایک دستاویز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رونالڈو نے 2014 کے اواخر میں چھ کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی رقم برٹش ورجن آئی لینڈ منتقل کی۔مورینیو کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے برٹش آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی کے سوئس اکاوٴنٹ میں دس لاکھ پاوٴنڈ منتقل کیے۔

متعلقہ عنوان :