عابد شیر علی نے سرکاری تقریب کے نام پر جلسہ کر ڈالا

سرکاری گاڑیاں اور چوری کی بجلی استعمال کی گئی

اتوار 4 دسمبر 2016 01:15

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء) وزیر مملکت عابد شیر علی نے سرکاری تقریب کے نام پر جلسہ کر ڈالا سرکاری گاڑیاں اور چوری کی بجلی استعمال کی گئی، میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز وزیر مملکت عابد شیر علی چنیوٹ میں گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کرنے گئے تھے انہوں نے سرکاری تقریب کے نام پر سیاسی جلسہ بھی بھگتایا جلسے کے لیے صوفے اور کرسیاں سرکاری ٹرکوں پر لوڈ کر لائے گئے اور بجلی بھی چوری کی استعمال کی گئی