نوشہرہ ، پولیس سٹیشن کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ، خاتون اپنے پانچ سالہ بچے سمیت جاں بحق

اتوار 4 دسمبر 2016 01:14

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء)نوشہرہ کے علاقہ اضاخیل میں پولیس سٹیشن کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ خاتون اپنے پانچ سالہ بچے سمیت جاں بحق حکیم آباد میں شکار سے واپس آنے والے شوہر نے بندوق سے فائر کر کے اپنی بیوی کا سر اڑا دیا کینٹ پولیس نے قتل کے واقعے کو قتل خطا دفعہ کے تحت دفعات درج کرلی دونوں وارداتوں میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب پہلا واقعے اضاخیل پولیس سٹیشن کے قریب پیش آیا جس میں 22سالہ مطلقہ خاتون مسمات(س) زوجہ عزیز سکنہ دوسہرہ چارسدہ اپنے پانچ سالہ بچے عماد کو ساتھ لے کر نکلی اضاخیل پولیس سٹیشن کے قریب پہلے سے طاق میں بیٹے مسلح ملزمان نے خاتون اور پانچ سالہ بچے پر فائرنگ کر دی عینی شاہدین کے مطابق شدید زخمی خالت میں بھی ممتا (س) اپنے معصوم لخت جگر کو بچانے کے لئے اپنے گلے لگا لیا لیکن سفاک ملزمان نے قریب آ کر مزید فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچہ عماد اور ان کی والدہ مسمات (س) دونوں جاں بحق ہو گئے دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دی گئی جہاں پر مقتولہ کے بھائی نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ مسمات (س) ان کی ہمشیرا تھی جو عزیز خان سکنہ دوسہرا چار سدہ پر بہاہی گئی تھی لیکن شوہر مارتا پیٹتا تھا اورگزشتہ تین سال قبل شوہر سے ناراض ہو کر اپنے شیر خوار بچے عماد سمیت اپنے بھائی کے گھر میں رہائش پزیر تھی اور شوہر سے عدالت کے ذریعے طلاق حاصل کر رکھی تھی اور حق مہر کے 80ہزار روپے سابق شوہر نے دیئے تھے اور تین سال تک ناراض بیٹھنے پر نان ونفقہ کا کیس مقامی عدالت میں چل رہا تھا کہ سابق شوہر عزیز خان نے ساتھیون سمیت فا ئرنگ کر کے مسمات (س) اور ان کے بچے عماد کو قتل کر دیا اضاخیل پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا دوسرے واقعے میں حوا کی ایک اور بیٹی اپنے شوہر کی فائرنگ کا شکار ہو گئی پولیس سٹیشن نوشہرہ کینٹ میں اپنی نوعیت کا انوکھا مقدمہ درج ہو گیا ملزم ساجد کے والد ابراہیم مدعی بن گیا اور رپورٹ درج کرتے ہوئے نوشہرہ کینٹ پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا ساجد شکار کے لئے گھر سے نکلا تھا شکار سے واپس لوٹ آیا تو اپنا بندوق ھر میں رکھتے ہوئے اچانک چل پڑا اور فائرنگ کے نتیجے میں ساجد کی بیوی سر پر فائرنگ سے جاں بحق ہو گئی اور قتل خطا ہو گیا ہے نوشہرہ کینٹ پولیس نے کیس دریافت میں ڈالنے کی بجائے قتل خطا کی دفعہ 319کے تحت ملزم ساجد کے خلاف ہلکا پرچہ درج کر دیا

متعلقہ عنوان :