پی آئی اے یکم جنوری2017ء سے کیبن کریو کی نئی یونیفارم متعارف کرائے گی،ترجمان

اتوار 4 دسمبر 2016 01:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء) پی آئی اے ترجمان نے کیبن کریو کیلئے یونیفارم نہ ہونے کی میڈیا اطلاعات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے یکم جنوری 2017ء سے کیبن کریو کی نئی یونیفارم متعارف کرا رہی ہے، نئی یونیفارم اور پی آئی اے کے سابقہ چیئرمین چوہدری احمد سعید کی جانب سے کیبن کریو کیلئے تحفتاًدئے گئے جوتوں کی کریو میں تقسیم کا عمل جاری ہے اور اگلے تین ہفتوں میں اس کو مکمل کر لیا جائے گا، ترجمان نے بتایا کہ اب تک کراچی میں235کریو ممبرز کو نئی یونیفارم تقسیم کی جا چکی ہے، اس عمل میں تاخیر ہوتی ہے کیونکہ بیشتر کریو ممبرز مختلف پروازوں پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :