فنڈ ز کی عدم فراہمی ،ناراض کونسلرز کی پرویز خٹک کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی

تحریک عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ92کونسلروں کی تعداد پوری ہے ، وزیراعلیٰ نے ضلع ناظم تبدیل نہ کیا تو ہم اپناناظم لانے میں آزادہونگے،سربراہ کونسلرز محمد افضل کی گفتگو

اتوار 4 دسمبر 2016 01:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء)ناراض کونسلروں نے خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دیدی جبکہ کونسلروں کے سربراہ محمد افضل نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ92کونسلروں کی تعداد پوری ہے ، وزیراعلیٰ نے ضلع ناظم تبدیل نہ کیا تو ہم اپناناظم لانے میں آزادہونگے۔

تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کام نہ ہونے، فنڈز نہ ملنے اور دیگر مطالبات پر ضلع ناظم اور کونسلروں کے درمیان عدم اعتماد کی فضاپیدا ہو گئی ہے اور ناراض کونسلروں نے عدم اعتماد کی تحریک لانے کی دھمکی دی ہے۔ ناراض کونسلروں کے سربراہ افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ناظم نے ڈیڑھ سال میں صرف 20لاکھ روپے کے فنڈزجاری کئے ہیں اور ہر علاقے میں ٹھیکیدار کام ادھورے چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے مطلوبہ 92کونسلروں کی تعداد پوری ہے اور اگر وزیراعلی نے ضلع ناظم تبدیل نہ کیاتواپناناظم لانے میں آزادہونگے ۔رحمان افضل نے کہا کہ گزشتہ روز ضلع ناظم نے 10رکنی جرگے کے ساتھ ملاقات سے انکار کیا تھا۔ہم اب وزیراعلی نے مذاکرات کیلئے ناراض کونسلروں کو آئندہ منگل کے روز بلایا ہے۔ ملاقات کے بعد ہی مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :