سند ھ اور پنجاب کیلئے گیس نرخوں میں فرق پر صنعتکار پریشان

اتوار 4 دسمبر 2016 01:02

کراچی ،لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء )صوبہ پنجاب میں قائم صنعتوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کیلئے گیس نرخوں میں بہت فرق ہے ،مہنگی گیس سے کاروبار کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔صوبہ پنجاب میں موسم سرما میں صرف دو روز گیس دستیاب تھی، گرمیوں میں بھی پورے ہفتے گیس فراہم نہیں کی جاتی تھی، ایل این جی آمد کے بعد گیس سپلائی تو پورے سال کی ہو گئی۔

(جاری ہے)

صنعت کاروں کے مطابق قیمت دیگر صوبوں سے 50 فیصد سے بھی زائد ہونے کے باعث کاروبار متاثر اور بے روزگاری بڑھنیکا خدشہ ہے۔دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت قدرتی وسائل پر پہلا حق صوبے کا ہے، صوبہ سندھ ملکی گیس کا 71 فیصد پیدا کر رہا ہے جبکہ کے پی کے بھی اپنے حصے کی گیس پیدا کر رہے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب میں پیداوار نہ ہونے کے برابر ہے۔باخبر صنعت کاروں کے مطابق بجلی کے نرخ میں کمی یا صوبائی ٹیکسوں میں ریلیف کے ذریعے پنجاب کے صنعت کاروں کو سہارا دینے کا آپشن موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :