قطری بارہ شہزادوں مشتمل وفد شکار کھیلنے کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے فیصل آباد پہنچے بذریعہ ہیلی کاپٹر تلور کا شکار کھیلنے کیلئے بھکر روانہ، حسام بن جاسم بھی شامل

اتوار 4 دسمبر 2016 01:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء) قطری بارہ شہزادوں مشتمل وفد شکار کھیلنے کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے فیصل آباد ائیرپورٹ پہنچے یہاں سے وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر تلور کا شکار کھیلنے کیلئے بھکر روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

ان بارہ شہزادوں میں شہزادہ حسام بن جاسم بھی شامل ہے جن کا خط پانامہ لیکس کے سلسلہ میں پیش کیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق قطری شہزادے جب فیصل آباد ائیرپورٹ پہنچے تو انہیں مکمل سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔ شہزادوں کے ہمراہ پاکستان کے مختلف اداروں‘ وائلڈ لائف کے افسران بھی تھے جو قطری شہزادوں کو بھکر میں تلور کا شکار کھیلائیں گے یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھکر کے علاقہ میں تلور کی نسل عام پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :