بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ کے حلقہ این اے207سے ضمنی الیکشن لڑیں گے

اتوار 4 دسمبر 2016 01:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ کے حلقہ این اے207سے ضمنی الیکشن لڑیں گے پی پی پی کے مطابق پارٹی چیئرمین اپنی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی نشست پر الیکشن لڑیں گے جسے27دسمبر کے بعد ضمنی الیکشن کیلئے خالی کروالیا جائے گا۔