امریکی ایوان نمائندگان نے 611 بلین ڈالر کے دفاعی بل کی منظوری دے دی

اتوار 4 دسمبر 2016 01:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء) امریکی ایوان نمائندگان نے مالی سال 2017 کے لئے 611 بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دفاعی بجٹ بل جس میں صدر بارک اوبامہ کی حقیقی درخواست سے 9 بلین ڈالر زائد بجٹ رکھا گیا کے حق میں 375 جبکہ مخالفت میں 34 ووٹ پڑے زائد رقم فوج کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے استعمال کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

بل اب آئندہ ہفتے ایوان بالا میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا جس کے بعد اس کی توثیق کے لئے صدر کو بھیجا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :