افغانستان، طالبان نے انجینئرنگ کے طالبعلم کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی دیدی

اتوار 4 دسمبر 2016 01:21

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء)افغانستان میں طالبان نے انجینئرنگ کے طالبعلم کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی دیدی، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے صوبہ وردک میں کابل پولی ٹیکنیک یونیورسٹی انجینئرنگ کے طالبعلم کو جاسوسی کے الزام میں پھانسی دی ہے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پھانسی دیا جانیوالا طالبعلم فضل الرحمان رحمانی انجینئرنگ کے چوتھے سال میں تھا، حکام کا کہنا ہے طالبان نے فضل الرحمان کو یونیورسٹی سے گھر جاتے ہوئے راستے میں روک کر یرغمال بنایا اور پھانسی دیدی۔