میانمار میں روہنگیا اقلیت کو نسل کْشی کا سامنا ہے، ملائیشیا

اتوار 4 دسمبر 2016 01:19

میانمار( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء )ملائیشیا نے روہنگیا اقلیت کی مشکلات کے تناظر میں کہا ہے کہ اْسے میانمار میں فوج کے کریک ڈاوٴن کے تحت نسل کْشی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ملائیشیائی وزارت خارجہ کے مطابق یہ ایک حقیقت ہے کہ ایک خاص نسل کے لوگوں کو نسلی تعصب کی بنیاد پر میانمار سے باہر نکلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ فوجی کریک ڈاوٴن کی وجہ سے ہزاروں روہنگیا لوگ ہمسایہ ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں اور چھپن ہزار کے قریب ملائیشیا بھی پہنچ چکے ہیں۔ دوسری جانب آج اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :