بھارت : امریکی خاتون سیاح کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ہوٹل کے سیا حتی گائیڈ نے 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی، خاتون کا الزام

اتوار 4 دسمبر 2016 01:18

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء ) جمہوریت کے دعویدار بھارت میں غیرملکی سیاح سے زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔امریکی خاتون سیاح کابھارت کے فائیو اسٹار ہوٹل میں زیادتی کا شکار ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ہوٹل کے سیا حتی گائیڈ نے 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔ مبینہ زیادتی کاشکار امریکی خاتون کا نئی دلی پولیس سے مقدمہ درج کرنیکامطالبہ۔خاتون نے دلی پولیس کو خط لکھا ہے جس میں اس نے بتایا کہ میں اس قدرصدمے میں تھی کہ فورابھارت چھوڑ دیا تھا اور اب میں بیان درج کرانے کے لیے آنے کو تیار ہوں۔

متعلقہ عنوان :