امریکہ نے تارکین وطن کو شہریت دینے کا عمل روک دیا

امریکی شہریت اور امیگریشن سروس درخواستیں منظور نہ کریں، ڈائریکٹر امریکی شہریت کی اہلکاروں کو ہدایت

اتوار 4 دسمبر 2016 01:18

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء ) امریکی حکومت نے تارکین وطن کو شہریت دینے کا عمل روک دیا۔درخواست گزاروں کی جانچ پڑتال کانظام غیر موثر ہونے پر شہریت دینے کا عمل روکاگیا ہے۔ غیر ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق درخواست گزاروں کی جانچ پڑتال کانظام غیر موثر ہونے پر شہریت دینے کا عمل روکا گیا ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر امریکی شہریت اور امیگریشن سروس نے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ درخواستیں منظور نہ کریں۔

ڈینیئل رینوڈ کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں کہ ایف بی آ ئی نیلوگوں کاپس منظرمناسب اندازسے چیک کیاہے، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کس قدر بڑا ہے، اس بارے میں بھی غیریقینی صورتحال ہے۔ڈینیئل رینوڈ نے مزید ہدایت کی کہ شہریت دیے جانے سے متعلق درخوست گزاروں کے انٹرویوز لیے جاسکتے ہیں، حتمی منظوری یاحلف نہ لیا جائے۔

(جاری ہے)

چیئرمین عدالتی کمیٹی امریکی ایوان نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نظام میں کمزوری کا مجھ سے ذکر تک نہیں کیا گیا۔

شہریت کی درخواست کرنیوالوں کے بارے میں ایف بی آئی کی جانچ پڑتال لازمی ہوتی ہے۔ایف بی آئی درخواست گزاروں کا کریمنل پس منظراورقومی سلامتی سے متعلق امور پر رپورٹ دیتی ہے۔ اس سلسلے میں ہنگامی صورتحال میں علاقائی افسرسے ایف بی آئی کی معلومات کے بار ے میں تحریری تصدیق کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :