نومنتخب امریکی صدرٹرمپ کاافغان صدرکو فون

دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

اتوار 4 دسمبر 2016 01:18

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء ) نومنتخب امریکی صدرٹرمپ کاافغان صدرکو فون ، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ ٹرمپ کے تائیوان کے صدر اور سنگاپور کے وزیراعظم کو بھی فون۔

(جاری ہے)

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹرمپ ٹیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے سنگاپور کے وزیر اعظم، تائیوان کے صدر کے علاوہ افغانستان کے صدر اشرف غنی سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔