امریکہ میں خاتون نے لینڈنگ کے وقت طیارے سے چھلانگ لگادی

دماغی حالت جاننے کیلئے خاتون کو نفسیاتی اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس

اتوار 4 دسمبر 2016 01:17

ٹیکساس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء ) امریکی ہوائی اڈے پر طیارے میں سوار خاتون نے لینڈنگ کے وقت اچانک چھلانگ لگادی جب کہ خاتون حیرت انگیز طور پر محفوظ رہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست ٹیکساس میں ہیوسٹن کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر خاتون نے اس وقت چھلانگ لگائی جب جہاز لینڈنگ کررہا تھا، حیرت انگیز طورپرخاتون محفوظ رہیں جب کہ ائیرپورٹ پرسکیورٹی سخت کردی گئی اورفوری طورپرپولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :