چینی صدر کی سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے ملاقات

دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات مستحکم اور پائیدار طریقے سے فروغ پائیں، چینی صدر

اتوار 4 دسمبر 2016 01:17

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء )چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ امریکی انتخابات کے بعد چین اور امریکا کے مابین مستحکم اور پائیدار باہمی تعلقات کے فروغ کی امید ہے چین امریکی انتخابات کے بعد سے تمام حالات و واقعات کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چینی صدر نے سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چین کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات مستحکم اور پائیدار طریقے سے فروغ پائیں۔صدر شی نے مزید کہا کہ حال ہی میں انہوں نے امریکی صدر بارک اوباما اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر گفتگو کی ہے۔ ملاقات میں نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :