معروف بھارتی سیاستدان وزیراعلی تامل ناڈو جے للیتا انتقال کر گئیں

پیر 5 دسمبر 2016 02:35

چنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2016ء)معروف بھارتی سیاستدان وزیراعلی تامل ناڈو جے للیتا انتقال کر گئیں۔انہوں گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس پر انھیں تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا جبکہ ہسپتال کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کی وزیر اعلی اور انڈیا کی معروف سیاستدان جے للیتاجو گذشتہ 2ماہ سے علیل اور چنئی کے اپولو ہسپتال میں زیر علاج رہی ہیں کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جس پر انہیں فوری طور پر اپولو ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

جہاں وہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔ جے للیتا کو رواں سال 22ستمبر کو بخار اور جسم میں پانی کی کمی ہو جانے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا،اگر چہ کل صبح ہی کہا گیا تھا کہ جے للیتامکمل طور پر صحت مند ہو گئی ہیں اورڈاکٹرز کی قابل ترین ٹیم نے ان کا مکمل چیک اپ کرنے کے بعد ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔ جے للیتا ماضی کی معروف اداکارہ بھی تھیں۔

متعلقہ عنوان :