اُردو کے مشہور شاعر محمد شفیع خان عرف بیکل اتساہی طویل علالت کے بعد 88برس کی عمر میں انتقال کرگئے

اتوار 4 دسمبر 2016 01:58

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء)اُردو کے مشہور شاعر محمد شفیع خان عرف بیکل اتساہی طویل علالت کے بعد 88برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بیکل اتساہی طویل عرصہ سے علیل تھے اور2روز قبل انہیں رام منوہر لوہیا ہسپتال میں لایا گیا تھا جہاں پر ان کا انتقال ہوا۔بیکل اتساہی کا اصل نام محمد شفیع خان تھا۔