نوازشریف اورڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ میں نے کرایا ، ساجد تارڑ کا دعویٰ

ٹرمپ کی مودی سے بات کے بعدنواز شریف سے بات ہوناضروری تھی، امریکی صدر کے حامی کا بیان

اتوار 4 دسمبر 2016 01:38

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ساجد تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیرا عظم نواز شریف اور امریکی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ انہوں نے کرایا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مسلمزفارٹرمپ نامی تنظیم کے عہدیداراورڈونلڈٹرمپ کے حامی ساجد تارڑ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ مودی اور ٹرمپ کے رابطے کے بعد نواز شریف اور امریکی صدر کے درمیان رابطے کی کمی محسوس کی جار ہی تھی جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں رابطے کا فیصلہ کیا گیا ۔

نوازشریف اور ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ میں نے کرایا ۔ساجد تارڑ نے مزید کہا کہ جب سے ڈونلڈٹرمپ صدرمنتخب ہوئے ہیں وہ پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں اورمستقبل میں مزیداچھے تعلقات قائم ہوں گے ۔ٹرمپ کی مودی سے بات چیت کے بعدنواز شریف کی ٹرمپ سے بات ہوناضروری تھی۔