پی آئی اے کی پریمیئر سروس سفید ہاتھی بن گئی

ساڑھے تین ماہ کے دوران قومی ائیر لائن کو چارسو ملین روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑگیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:17

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2016ء )پی آئی اے کی پریمیئر سروس آغاز میں ہی گھاٹے کا سودا بن گئی ساڑھے تین ماہ کے دوران قومی ائیر لائن کو چارسو ملین روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑگیا۔

(جاری ہے)

باکمال انتظامیہ کے باکمال فیصلے جلد ہی ناکارہ ثابت ہونے لگے چودہ اگست کو قومی ائیر لائن کی جانب سے اسلام آباد سے لندن کیلئے خصوصی پریمئیر سروس کا آغاز کیا گیا جس کے لئے مہنگے داموں کرائے پر ایئربس تھری تھری زیرو طیارہ استعمال کئے گئے جبکہ سروس کو متعارف کرانے کے لئے ایئر بس طیاروں کو نئے لوگو کے ساتھ پینٹ بھی کیا گیا تھا۔

اس سارے معاملے میں حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ پی آئی اے کو ائیر بس تھری تھری زیرو طیارے کا آٹھ ہزار ڈالرفی گھنٹہ ایک طیارے پرکرایہ ادا کرنا پڑ رہا ہے تاہم سری لنکا کے جانب سے بھی اب تک ایئر بس کا دوسرا طیارہ حوالے نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :