کراچی،رینجرز کی کارروائیاں، القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے تین دہشت گردوں سمیت 19 جرائم پیشہ افراد گرفتار

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2016ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیوں کے دوران القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے تین دہشت گردوں سمیت 19 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کراچی میں رینجرزکی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے نتیجے میں القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے 3 مبینہ دہشتگردوں سمیت 19 جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے گئے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، ایرانی ڈیزل سے بھرے ہوئے ڈرم اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ گرفتار 2 ملزمان کا تعلق جئے سندھ قومی محاذ سے ہے۔