عمران خان کو شیروانی پہننے اور کرسی پر بیٹھنے کی جلدی ہے لیکن شاید وہ بھول گئے اقتدار کے لئے جیلیں اورجلاوطنی کا ٹنی پڑتی ہیں،حمزہ شہباز

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شیروانی پہننے اور کرسی پر بیٹھنے کی جلدی ہے لیکن شاید وہ بھول گئے ہیں کہ اقتدار کے لئے جیلیں اورجلاوطنی کا ٹنی پڑتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزیٹر اقبال پارک کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس سیکنڈل سے اب ہوا نکلنے لگی ہے۔ پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے اورعدالتیں مکمل طورپر آزاد ہیں عدالتیں جو فیصلہ کریں گی انہیں تسلیم کیا جائے گا۔حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان کو الزام تراشی کی عادت ہے انہوں نے پہلے بھی دھاندلی کے الزامات عائد کیے اور اب پھر الزمات کا سہارالے کر حکومت کو فارغ کرنا چاہتے ہیں مگر جوڈیشل کمیشن نے عمران خان کے تمام الزامات مسترد کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں انہیں الزام تراشی کی بجائے دائیں بائیں بیٹھنے والوں کا احتساب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی مفادات کوپس پشت ڈال کر صرف ذاتی مفاد کے حصول کے لئے الزام تراشیاں کررہے ہیں۔ ان کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ پاکستان التوا کا شکار ہوا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تھوڑی بہت اخلاقیات بھی سیکھ لینی چاہیں۔

متعلقہ عنوان :