آرٹیلری گنوں کی خریداری،بھارت نے امریکہ کے ساتھ750ملین ڈالرز کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2016ء) بھارت نے امریکہ کے ساتھ 750ملین ڈالرز کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت بی اے ای سسٹم سے145ہواٹزر آرٹیلری گنیں خریدی جائیں گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق تین عشروں کے دوران یہ پہلی ایسی ڈیل ہے جس کے ذریعے مذکورہ گنیں خریدی جائیں گی۔ بھارتی حکام نے بھی اس ڈیل کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت نے پیشکش کے خط پر دستخط کر دیئے ہیں اور مذکورہ گنیں خریدی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :