کانگریس کے ذریعے فارک باغی گروپ کے ساتھ نظرثانی شدہ امن معاہدہ منظور

کولمبیاکے صدرجوان مینول سنتوس گزشتہ روزاس سے بھی کہیں بڑے چیلنجزسے دوچارہوگیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:24

بگوٹا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2016ء )کانگریس کے ذریعے فارک باغی گروپ کے ساتھ نظرثانی شدہ امن معاہدہ منظورکرانے کے بعدکولمبیاکے صدرجوان مینول سنتوس گزشتہ روزاس سے بھی کہیں بڑے چیلنجزسے دوچارہوگیاہے ۔یہ چیلنجزاس معاہدے پرعملدرآمدکراناہے ،ایوان زیریں کے معاہدے کے حق میں اتفاق رائے سے ووٹ نے اس تنازعے کے خاتمے کی کاوٴنٹ ڈاوٴن شروع کردی ہے جونصف صدی سے زیادہ عرصے تک جاری رہااورجس نے دولاکھ ساٹھ ہزارسے زائدافرادہلاک ہوچکے ہیں ۔

سنتوس نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جنگ سرکاری طورپرختم ہوگئی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم سب نے ابھی قربانیاں دینی ہیں اورہم مل کرایساکریں گے ۔وزیرداخلہ جوان فرنینڈوکرائسٹونے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کولمبیاکواب معاہدے پرعملدرآمدکرنے کے زبردست چیلنجزکاسامناہے ،پانچ روزکے اندرانقلابی مسلح افواج کولمبیایافارک کواپنے ہتھیارحوالے کرنے اورخودکوغیرمستحکم کرناشروع کردیناچاہئے ۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت عمل چھ ماہ کے اندرمکمل ہوناجاناچاہئے،فارک سیاسی جماعت کے طورپردوبارہ سرگرم عمل ہوگی ۔کاسٹونے کہاکہ آئندہ اقدام یہ ہوگاکہ کانگریس پریہ دباوٴڈالاجائے کہ وہ فارک کے ارکان جوکہ معاہدے کاانتہائی ناگزیرحصہ ہے کیلئے عام معافی کااعلان کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :