شام اور عراق میں مارچ سے اکتوبر تک امریکی فضائی حملوں میں 54عام شہری ہلاک ہوئے ہیں/پینٹاگون

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:24

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2016ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں داعش ٹھکانوں کے خلاف 31مارچ سے بائس اکتوبر کے درمیان امریکہ کے کئے گئے فضائی حملوں میں54عام شہری ہلاک ہوئے ہیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹا گون کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ وقت میں شام میں6اور عراق میں امریکی اتحادی فوج نے ایک فضائی حملہ کیا اور ان حملوں میں 54عام شہری ہلاک ہوئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر 2014سے لیکر اب تک امریکی فضائی حملوں میں مجموعی طور پر 173شہری ہلاک ہوئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی اکتوبر میں موصول ہونیوالی مزید تین رپورٹوں کا جائزہ لیا جارہا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ خونریز حملہ18جولائی 2016میں چوبیس عام شہری جبکہ ایک سو داعش جنگجو ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :