سلمان خان گھر کے باہر لوگوں کی کس حرکت سے پریشان؟

اپنے گھر کے باہر پیشاب کرنے والوں سے تنگ آگئے جس کے باعث انہوں نے مقامی انتظامیہ کی آگاہی مہم کاحصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:17

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2016ء ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنے گھر کے باہر پیشاب کرنے والوں سے تنگ آگئے جس کے باعث انہوں نے مقامی انتظامیہ کی آگاہی مہم کاحصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کی نصف سے زائد آبادی باتھ روم کی سہولت سے محروم ہے جس کے باعث روازنہ کئی ٹن فضلہ سڑکوں، کھیتوں، پارکوں اور ریلوے ٹریک پر ہوتا ہے لیکن اب ممبئی میونسپل کمیٹی کی جانب سے باتھ روم کے استعمال سے متعلق آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں فلم نگری کے اسٹار سلمان خان بھی حصہ بنیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان بھی بھارتیوں کی سڑک کنارے پیشاب کرنے کی عادت سے تنگ ہیں اور اپنے گھر کے باہر پیشاب کرنے والوں سے شدید پریشان ہیں جس کی انہوں نے باقاعدہ شکایت بھی درج کرادی ہے جب کہ اداکار اب اسی پریشانی سے نجات کے لیے ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے باتھ روم کے استعمال سے متعلق آگاہی مہم کا حصہ بن گئے ہیں اور ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے فلاحی ادارے کی جانب سے 5 موبائل ٹوائلٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان ممبئی کے پوش علاقے باندرہ کے گلیکسی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں۔