سپریم کورٹ :محبوبہ کے شوہر کو قتل کرنیوالا ملزم گیارہ سال بعد بری

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:32

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2016ء )سپریم کورٹ نے محبوبہ کے شوہر کو قتل کرنے والا ملزم محمد انار کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا، کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت کا حکم دیا تھا ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہائی کورٹ میں ملزم محمد انار کو بری کرنے کا حوصلہ نہیں تھا ملزم کی ساری عمر قید میں گزر جاتی ہے بدقسمتی سے جھوٹے گواہوں کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی دو ایکڑ دور رہنے والے گواہان شور شرابہ سن کر موقع پر کیسے پہنچ گئے گواہان نے قتل کو جائے وقوعہ پر دیکھ کر بھی پکڑنے کی زحمت نہیں کی گواہان کے بیانات ناقابل یقین ہیں مقتول کی بیوی کو پہلے ملزمہ بنا کر پانچ دن پہلے ٹھکانے لگادیا انہوں نے کہا کہ مقتول کی ایک کمسن بیٹی کو بھی بطور گواہ سامنے لایا گیا واردات کے بعد ملزم نے بھینس کا دودھ بھی دھویا واضح رہے کہ ملزم کیخلاف تھانہ قادر آباد ضلع منڈی بہاؤ الدین میں درج کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :