مولانا عبد العزیز سے دوبارہ تفتیش درخواست کیس،عدالت نے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2016ء) خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمے کے دوبارہ تفتیش کی درخواست ضلعی عدالت نے مسترد کرتے ہوئے 10دسمبر تک مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا، مدعی مقدمہ جبران ناصر و دیگر کی جانب سے مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمے کی دوبارہ تفتیش کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نصیر الدین نے مسترد کر دی، عدالت نے مولانا عبدالعزیز کے خلاف مقدمے میں پولیس کی جانبس ے جمع کرائے گئے مکمل چالان کو منظور کر لیا، پولیس چالان کی روشنی میں مولانا عبدالعزیز مقدمے کا فیصلہ 10دسمبر کو سنایا جائیگا، واضح رہے کہ پولیس نے مقدمے کے مکمل چالان میں خطیب لال مسجد کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے خانہ نمبر 2میں رکھا ہوا ہے، جبکہ جمعہ کے روز مدعی کی جانب سے پولیس چالان کے خلاف دائر درخواست مسترد ہونے کے بعد عدالت 10دسمبر کو مولانا عبدالعزیز کو مقدمے سے بری کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :