بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا کی آنکھ 2ہفتے بعد خواب غفلت سے بیدار

پاکستان نے اپنی حدود میں جس بھارتی آبدوز کو مار بھگایا تھا وہ ہندوستان کی نہیں تھی، اپنی پسپائی مسترد کردی پاکستان کے پانیوں میں کوئی آبدوز تعینات نہیں کی ،گوادر میں چینی بحریہ کی موجودگی پر نظرقریبی رکھے ہوئے ہیں او ر اس سے نمٹنے کیلئے تیا ر ہیں

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:28

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3دسمبر۔2016ء ) بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا کی آنکھ 2ہفتے بعد ”اچانک “ کھل گئی اور انہیں یاد آیا ہے کہ پاکستان نے اپنی حدود میں جس بھارتی آبدوز کو مار بھگایا تھا وہ ہندوستان کی نہیں تھی ،اچانک بیدار ہونے پر ہندوستانی بحریہ کے سربراہ نے پاکستان کی جانب سے اپنے پانیوں میں بھارتی آبدوز کو مار بھگانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی آبدوز کو پسپا کرنا آسان کام نہیں ہوتا،پاکستان نیوی کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد ہے ،پاکستان کے پانیوں میں کوئی آبدوز تعینات نہیں کی ،آپریشنل ضرورت کے مطابق آبدوزوں کی تعیناتی جاری رہے گی ،گوادر میں چینی بحریہ کی موجودگی پر نظرقریبی رکھے ہوئے ہیں او ر اس سے نمٹنے کیلئے تیا ر ہیں۔

(جاری ہے)

نیوی ڈے کے موقع پر سالانہ بریفینگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ گوادرپورٹ میں چینی بحریہ کی موجودگی کی نگرانی کررہے ہیں اوربھارت اس سے نمٹنے کیلئے تیا رہے۔انھوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کی آبدوز کو پسپا کرنا آسان کام نہیں ہوتا،پاکستان نیوی کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد ہے ،ہم اپنی آبدوزوں کی آپریشنل ضروریات کے مطابق اور جہاں انکی ضرورت پڑے گی تعیناتی جاری رکھیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں چینی بحریہ کی موجودگی پر نظرقریبی رکھے ہوئے ہیں، ہم کسی بھی تعینات طاقت سے نمٹنے کیلئے مکمل صلاحیت اور اثاثے رکھتے ہیں، کب ایسا کرنا ہے ؟ہمارے پاس اس سے نمٹنے کیلئے منصوبہ ہے۔واضح رہے کہ 18نومبر کو بھارتی آبدوز نے پاکستا ن کے جنوبی پانیوں میں گھسنے کی کوشش کی تھی تاہم پاکستان نیوی نے اسے پسپا کرتے ہوئے واپس جانے پر مجبور کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :