عمران کے پاس ثبوت نہیں اس لئے ٹھیک کہا پانامہ کیس ختم ہوگیا، رانا ثناء اللہ

چنبہ ہاؤس میں خاتون کی موت نشہ آور زیادہ لینے پر ہوئی ، ملت پارک قتل کیس کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے مردم شماری کے حوالے سے سپریم کورٹ کی 15 مارچ کی تاریخ پر عملدرآمد کرینگے ،صوبائی وزیر قانون کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پاجامہ لیکس بن چکی ہے ، عمران نے درست کہا پاناما کیس ختم ہو چکا ہے ،عمران خان کہتے تھے کہ ثبوت ہیں تو کہا ں ہیں؟ عوام نے عمران خان کی احتجاج کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔جمعرات کے روز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب پولیس نے اداکارہ سمیت چاروں اہم کیسز پرسنجیدگی سے کام کیا اور چاروں اہم کیسز پر ورک آؤٹ مکمل کرلیا ہے،تھانہ ملت پارک قتل کیس کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے اور تھانہ ملت پارک کے ملزمان کے ہتھیاروں کے فارنزک میچ کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداکارہ قسمت بیگ کا قتل ڈکیتی کی واردات نہیں تھی بلکہ چنبہ ہاؤس میں خاتون کی موت نشہ آور شے زیادہ لینے پر ہوئی، چمبہ ہاؤس کے ملازم نے سمیعہ کے لیے کمرہ بک کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا کا راج نہیں، حکومت عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرے گی، مردم شماری کے لیے سپریم کورٹ کی 15 مارچ کی تاریخ پر عمل درآمد کریں گے ، صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا ہے کہ پاناما لیکس پاجامہ لیکس بن چکی ہے ، عمران نے درست کہا پاناما کیس ختم ہو چکا ہے ،عمران خان کہتے تھے کہ ثبوت ہیں تو کہا ں ہیں ، عوام نے عمران خان کی احتجاج کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔