پانامہ لیکس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا، عمران خان

قطری شہزادے کا خط سب سے بڑا جھوٹ ہے، شریف خاندان ٹیکس چوری میں ملوث ہیں نواز شریف 2013کے انتخابات میں دھاندلی کی نواز شریف اگر بے قصور ہوتے تو اسمبلی میں ایک تقریر کرنے کے بعد اپنے آپکو بے قصور ثابت کر تے ، ایک کے بعد ایک جھوٹ بولا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا، قطری شہزادے کا خط سب سے بڑا جھوٹ ہے، شریف خاندان ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، نواز شریف 2013کے انتخابات میں دھاندلی کی، نواز شریف اگر بے قصور ہو تے تو اسمبلی میں ایک تقریر کرنے کے بعد اپنے آپکو بے قصور ثابت کر تے ، ایک کے بعد ایک جھوٹ بولا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اپنی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف پانامہ میں بے قصور ہو تے تو اسمبلی میں ایک تقریر کرتے3,4دستاویزات دکھاتے اور اپنے آپکو کلیئر کر والیتے ، نواز شریف اگر بے قصور ہوتے تو انہیں تقریر کرنے کی ضرورت نہ پڑتی، انہوں نے کہا کہ ایک کے بعد ایک جھوٹ بولا جارہا ہے، قطری شہزادے کا خط سب سے بڑا جھوٹ ہے، قطری خط وزیراعظم کے تینوں تقاریر کو زیرو کر دیتا ہے، عدالت سمیت ہر جگہ قطری شہزادے کے خط کا مذاق اڑایا گیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سماعت میں ایک نئی دستاویزات ٹرسٹ ڈیڈ سامنے آگئیں اگر مئے فئیر فلیٹ کا پیسہ د و بئی سے نہیں گیا تو پھر اس کا مطلب ہے یہ پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر گیا، میاں صاحب فراڈ ڈاکومنٹ بھی صحیح طریقے سے نہیں بنا سکتے، نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے،اتنا بڑا جھوٹ بولیں گے تو غلطی پھر ضرور ہوگی، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ٹیکس چوری میں ملوث ہیں ان کی جائیدادیں اور پیسہ باہر ہے بوجھ عوام پر ڈال دیا جاتا ہے، پیٹرول کی قیمت بڑھاکر پھر عوام پر بوجھ ڈالا گیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منی لانڈرنگ ہو رہی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، موجودہ حکمران ٹیکس چوروں کو کیوں نہیں پکڑتے کیونکہ انکی اپنی جائیدادیں باہر ہیں اور یہ خود ٹیکس چور ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 1999میں حسن نواز اسٹوڈنٹ تھے لیکن تھوڑے ہی عرصے بعد انہوں نے اربوں کا کاروبار شروع کر دیا، حکمران ملک میں کرپشن کرکے پیسے لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں اور جاکر اپنے بیٹوں کے نام لگا دیتے ہیں۔