کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم کا علاج امریکا میں کرایا جائے گا

محمد احمد حسین اور اس کے والد کا پاسپورٹ بننے کے لئے دے دیا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 11:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء)کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم محمد احمد حسین کا علاج امریکا میں کرایا جائے گا، انتظامات شروع کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر محمد احمد حسین اور اس کے والد محمد راشد کا پاسپورٹ بننے کے لئے دے دیا گیا ہے۔ منگل تک دونوں کے پاسپورٹ مل جائیں گے۔ دونوں باپ بیٹا کا پاسپورٹ بننے کے بعد امریکا کا ویزہ حاصل کیا جائے گا۔ویزے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ خود امریکی قونصل جنرل سے بات کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بچے کے علاج پر بھرپور توجہ دے رہا ہوں۔ اور اس کے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :