ا و پی سی کی کاوشوں سے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کو 26 سال بعد پلاٹ الاٹ کردیاگیا

ریاست باجوہ کو 1990 میں الاٹ شدہ پہلا پلاٹ متنازعہ جبکہ دوسرا کسی اور کی ملکیت تھا اوورسیز پاکستانیز کمیشن نے سمندر پار مقیم پاکستانی کو پلاٹ دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔افضال بھٹی

جمعرات 1 دسمبر 2016 11:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء )اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی )پنجاب کی کاوشوں سے کینیڈ ا میں مقیم پاکستانی شہری کو26 سال بعد ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ الاٹ کردیاگیاہے۔کمشنر او پی سی پنجاب افضال بھٹی نے اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے شہری ریاست علی باجوہ نے 1990 میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ایمپلائیز کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں پلاٹ خریدا جس کا قبضہ انہیں2002 میں دے دیا گیا تا ہم بعد میں انہیں سوسائٹی کی طرف سے بتایا گیاکہ یہ پلاٹ متنازعہ ہے ۔

(جاری ہے)

اس پلاٹ کے عوض ریاست علی باجوہ کو جو پلاٹ 2004 میں الاٹ کیا گیا وہ پہلے سے کسی اور کی ملکیت تھا۔سوسائٹی سے رابطہ کرنے پر ا نہیں ایک بارپھر جو پلاٹ الاٹ ہوا وہ سوسائٹی کی ملکیت ہی نہیں تھا۔افضال بھٹی نے بتایا کہ اوپی سی میں شکایت کے اندراج کے بعد اوپی سی اور کواپر یٹو ڈپارٹمنٹ نے اہم اور سرگرم کرداراداکیا اور ریاست علی باجوہ کو 26 سال بعداسی سوسائٹی میں پلاٹ الاٹ کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ او پی سی اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے سر گرم عمل ہے اور سمندر پار مقیم بھائی اپنے مسائل کے حل کیلئے ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :