سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے جی پی فنڈزکی کٹوتی میں اضافہ

گریڈ ایک سے بائیس تک ساڑھے چھ سو سے سوا آٹھ ہزار تک کٹوتیاں ہونگی، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 11:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء )سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے جی پی فنڈزکی کٹوتی میں اضافہ کردیا گیا۔ گریڈ ایک سے بائیس تک ساڑھے چھ سو سے سوا آٹھ ہزار تک کٹوتیاں ہونگی۔ محکمہ خزانہ پنجاب نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ خزانہ کی جانب سے گورنر پنجاب کو جی پی فنڈز سے کٹوتی میں اضافے کے لیے مراسلہ جاری کای گیا تھا جس پر قوانین کے مطابق گورنر پنجاب نے منظوری دے دی ہے۔

اور محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز کی کٹوتی میں ترمیم کرنے کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری ہونے والے نوٹفکیشن کے مطابق اسکیل 1 کی تنخواہ سے 337 ،اسکیل 2 سے 596،اسکیل 3 سے 646،اسکیل 4 سے 692،اسکیل 5 سے 745،اسکیل 8 سے 879،اسکیل 9 سے 951، اسکیل 10 سے ایک 1012، اسکیل 11 سے 1081،اسکیل 12 سے 1851، اسکیل 13 سے 2010، اسکیل 14 سے 2194، اسکیل 15 سے 2425، اسکیل 16 سے 2806، اسکیل 17 سے 3579، اسکیل 18 سے 4471،اسکیل 19 سے 5998، اسکیل 20 سے 6693 ، اسکیل 21 سے 7426 ، اسکیل 22 سے 8210 روپے ماہانہ کٹوتء ہو گی۔حکام کا کہنا ہے یہ جی پی فنڈز ملازمین و افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں جاری کی جائے گا اور اب جس انداز میں اضافی کٹوتی کی جائے گی ویسے ہی ملازمین کو اضافی جی پی فنڈ بھی ملے گا۔

متعلقہ عنوان :