ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں ناکامی، فلٹر پلانٹ نہ ہونے کی وجہ سے مان شاہ سٹیل ملزاور ملاکنڈ سٹیل ملز کو بند

ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سید ظفر علی شاہ کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیم نے درگئی میں واقع چار سٹیل ملوں کے دورے کے موقع پر کی

جمعرات 1 دسمبر 2016 11:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء)ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سید ظفر علی شاہ کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیم نے درگئی میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں ناکامی، صفائی کے ناقص انتظامات اور فلٹر پلانٹ نہ ہونے کی وجہ سے مان شاہ سٹیل ملزاور ملاکنڈ سٹیل ملز کو بند کر دیا ہے۔یہ کارروائی خصوصی ٹیم کے درگئی میں واقع چار سٹیل ملز،مان شاہ سٹیل ملز،ملاکنڈ سٹیل ملز،علی سٹیل ملز اور شیر سٹیل ملز کے دورے کے موقع پر کی گئی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان،اسسٹنٹ کمشنر درگئی سید شہاب علی شاہ،اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل خان،تحفظ ماحولیات ایجنسی (E P A)کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذاکر خان اور انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسر نعیم اللہ بھی ڈی سی مالاکنڈ کے ہمراہ تھے۔

اس دوران شیر سٹیل ملز اور علی سٹیل ملز کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے فلٹریشن پلانٹ کو مسلسل جاری رکھیں ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈی سی آفس میں غیر قانونی رکشاؤں اور کٹ گاڑیوں سے متعلق منعقدہ ایک اوراجلاس میں کٹ گاڑیوں کی اسمبلنگ اور مرمت پر پابندی عائد کی گئی۔ اجلاس میں ضلع ناظم سید احمد علی شاہ باچا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور کمانڈنٹ مالاکنڈلیویز گل روز خان،آر ڈی اے محمد عارف خان وزیر اور موٹر وہیکلز ایگزامینرز بٹ خیلہ محمد اکرم نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :