طالبان عوامی بہبود کے پراجیکٹوں کو تحفظ فراہم کرنے کے اپنے بیان کا عملی ثبوت پیش کریں،افغان حکام

جمعرات 1 دسمبر 2016 10:49

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء) افغان حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان عوامی بہبود کے پراجیکٹوں کے تحفظ کے اپنے موقف کا ثبوت پیش کریں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان نائب صدارتی ترجمان شاہ حسین نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو اپنے اس موقف کا عملی ثبوت پیش کرنا ہو گا، عوامی حکامات اور پراجیکٹوں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران کم از کم 302سکول،41مراکز صحت، پچاس مساجد،5,305رہائشی گھر، 19818دکانیں، ایک حکومتی کمپاؤنڈ، 6بریگیڈر،123کلو میٹر سڑکیں، 84عوامی خدمات مراکز یا تو مکمل طور پر تباہ کر دیئے گئے یا انہیں سخت نقصان پہنچایا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی وجہ سے افغان حکومت اور عوام کی وجہ سے دوبلین اے ایف این کا نقصان بھی پہنچا۔

متعلقہ عنوان :