بیرون ملک جائیداد کے حوالے سے شریف خاندان کا جھوٹ پکڑا گیا، عمران خان

اربوں روپے چھپانے کی غرض سے بیرون ملک کمپنیوں کو چھپایا گیا، جدہ کی مل کی کوئی دستاویز نہیں اور دبئی سٹیل مل کے منافع سے سرمایہ کاری بھی ڈرامہ ہے مریم اور حسن نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ بھی جھوٹ پر مبنی ہے عدالت کو جائیداد کی کوئی دستاویز نہیں دی گئی جب کہ قطری شہزادے کے خط کی عدالت نے دھجیاں اڑا دی ہیں شریف خاندان کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر نیب کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے، پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 1 دسمبر 2016 10:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک جائیداد کے حوالے سے شریف خاندان کا جھوٹ پکڑا گیا، اربوں روپے چھپانے کی غرض سے بیرون ملک کمپنیوں کو چھپایا گیا، جدہ کی مل کی کوئی دستاویز نہیں اور دبئی سٹیل مل کے منافع سے سرمایہ کاری بھی ڈرامہ ہے، مریم اور حسن نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ بھی جھوٹ پر مبنی ہے، عدالت کو جائیداد کی کوئی دستاویز نہیں دی گئی جب کہ قطری شہزادے کے خط کی عدالت نے دھجیاں اڑا دی ہیں، شریف خاندان کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر نیب کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے،وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے، چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے2012میں تسلیم کیا تھا کہ ان کے خاندان کی ملک سے باہر کوئی جائیداد نہیں تاہم پانامہ لیکس کا معاملہ سامنے آنے پر گزشتہ7ماہ سے شریف خاندان کی کہانیاں بدل رہی ہیں،قطری شہزادے اور جدہ کی مل کو سرمایہ کاری کے ذرائع بتائے ہیں تاہم ان کی ایک کہانی دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتی، کہانیوں کو سچ ثابت کرنے کے لیے ا کے پاس دساویزات بھی نہیں ہیں،عمران خان نے بتایا کہ شریف خاندان نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کے وال نے سٹیل مل بنائی تھی اور اس سے انہوں نے سرمایہ کاری کی لیکن مل 2.6ملین درہم نقصان کر رہی تھی تو پیسہ کہاں سے آیا، بتایا گیا ہے کہ1999میں وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز طالب علم تھے تو 2001مین اربوں روپے کا کاروبار کیلئے شروع کیا؟ حسن نواز نے 2001میں جو سرمایہ کاری کی وہ جدہ مل کے نہیں بلکہ نواز شریف کے پیسوں سے کی، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے موقف اختیار کیا تھا کہ لندن فلٹس حسین نواز کی ملکیت ہے اور مریم نواز ٹرسٹی ہے لیکن بدھ کے روز ثابت ہوا کہ وہ جھوٹ ہے، کہا گیا کہ دستاویز میں1فوٹو کاپی غلط لگی ہوئی ہے نیا ٹرسٹی ڈیڈ لائیں گے،عمران خان نے بتایا کہ بیرون ملک جائیداد کے حوالے سے شریف خاندان کے بیانات میں تصادات ہیں کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف نے جھوٹ بولا اور کہا کہ بیرون ملک جائیداد کی دستاویزات موجود ہیں تاہم سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے ججز نے بتایا کہ ہمارے پاس کوئی دستاویز نہیں اگر دستایزات ہیں تو عدالت میں دیئے، تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ بدھ کے ہونے والی پانامہ لیکس کیس کی سماعت میں ہمارے وکیل نعیم الحق نے تفصیل سے دستاویزات پر بات کی اور اب معاملات صاف ہوئے گئے ہیں، بتایا گیا کہ نواز شریف نے سمجھ لیا تھا کہ پانامہ کا معاملہ قوم بھول جائے گی لیکن ہم نے اسے بھولنے نہیں دیا اور سپریم کورٹ لے گئے جس سے شریف خاندان کا جھوٹ سامنے آگیا ہے اور نواز شریف کا پانامہ میں بتایا کیس ختم ہو گیا ہے جس پر میں اپنے کارکنوں سمیت پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، عمران خان نے اس موقع پر شریف خاندان کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر نیب کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا�

(جاری ہے)