وزیر اعظم نواز شریف کا ڈونلڈ ٹرمپ کو فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی

دونوں رہنماؤں کا پاک امریکہ تعلقات اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال نواز شریف سے جلد ملاقات کا خواہاں ہوں،نومنتخب امریکی صدر

جمعرات 1 دسمبر 2016 10:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء)وزیراعظم نواز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون پر انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی، بدھ کے روز وزیراعظم نواز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور انہیں حالیہ انتخابات میں کامیابی اور امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی دونوں رہنماؤں کے درمیان اس موقع پر پاک امریکہ تعلقات اور دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نواز شریف سے جلد ملاقات کے خواہاں ہیں،انہوں نے کہا کہ بطور امریکہ صدر وہ پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں،ایسی لگتا ہے کہ میں آپ کو طویل عرصے سے جانتا ہوں پاکستان شاندار لوگوں کا شاندار ملک ہے آنا پسند کروں گا، آپ مجھے کسی بھی وقت کال کر سکتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے عوام لاجواب اور منفرد ہیں اور پاکستان کے لوگ دنیا کے ذہین ترین لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔