وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبِ علم احمد کے امریکا میں علاج کی منظوری دے دی

محکمہ صحت کو بچے اور اس کے والد کے پاسپورٹ بنانے سمیت محکمہ فائنانس کو علاج کے اخراجات کے لیے رقم جاری کرنے کی ہدایت

بدھ 30 نومبر 2016 11:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبِ علم احمد کے امریکا میں علاج کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیکل بورڈ نے لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشد کا شکار بننے والے طالب علم احمد کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی سفارش کے بعد اب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے طالبِ علم کے امریکا میں علاج کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی کی جانب سے محکمہ صحت کو بچے اور اس کے والد کے پاسپورٹ بنانے سمیت محکمہ فائنانس کوبچے کے علاج کے اخراجات کے لیے رقم جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔سیکریٹری صحت ڈاکٹرعثمان چاچڑ کا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ اس کے والد کو امریکہ بھیجا جائے گا، دونوں کوائر ایمبولینس کے بجائے عام فلائیٹ سے امریکا بھیجا جائے گا، بچے کا علاج سن سنارٹی چلڈرن اسپتال اوہائیو میں ممکن ہے جہاں بچے کا علاج ماہرامراضِ اطفال ڈاکٹررابن ٹی کارٹن کریں گے جب کہ بچے کی صحت یابی میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے۔واضح رہے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے 14 سالہ طالب علم محمد احمد کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث طالب علم کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ ذہنی صلاحیت سے بھی محروم ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :