پنجاب حکومت نے احتجااج کرنے والے ڈاکٹروں کی ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کا حکم جاری کردیا

بدھ 30 نومبر 2016 11:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء) پنجاب حکومت نے منگل کے روز احتجااج کرنے والے ڈاکٹروں کی ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کا حکم جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سپیلائزڈ ہیلتھ پنجاب نے تنخواہ کی کٹوٹی کے حوالے سے ایک مراسلہ تمام ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کوجاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احتجاج میں شامل پی بی ٹرینی ڈاکٹرز سمیت ہاؤس آفیسرز کی ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جائے۔ ان ڈاکٹروں کو ماہ دسمبر میں ماہ نومبر کی تنخواہ کٹوتی کے ساتھ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :