سربراہ بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کراچی کے پاکستان چوک پر مخدوش عمارت کے مکینوں کے لیے امداد کا علان کردیا

ایدھی فاؤنڈیشن کو بھی 10 ایمبولیسنز دینے کااعلان

بدھ 30 نومبر 2016 11:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء) بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کراچی کے پاکستان چوک پر مخدوش عمارت کے مکینوں کے لیے امداد کا علان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان چوک پر مخدوش عمارت کے متاثرین 15 سے 20 لاکھ کے فلیٹ کی نشاندہی کریں اس کی قیمت ادا کرکے متاثرین کے نام کردیں گے متاثرین فوری طور پر0344-5554074 پر رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

ادھربحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے ایدھی فاؤنڈیشن کو دس ایمبولیسنز دینے کااعلان کردیا ۔منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی جانب سے اپنے ایک انٹرویو میں فنڈز میں کمی سے فاؤنڈیشن کے معاملات چلانے میں مشکلات کا اظہار کرنے پر بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے ایدھی فاؤنڈیشن کو دس ایمبولیسنز دینے کااعلان کیا۔